Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کی اہم ریاستوں میں جرائم کرنے والی ٹیم کے ارکان گرفتار

ملک کی اہم ریاستوں میں جرائم کرنے والی ٹیم کے ارکان گرفتار

کریم نگرکمشنریٹ ہال میں پریس کانفرنس سے کمشنر بی وی کملاسن ریڈی کا خطاب

کریم نگر۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوابی دور کے اختتام پر حکومت میں شامل باڈی گارڈز ایرانی فارسی روزگار کے لئے گلبرگہ، بیدر، ناندیڑ، پونے، گنتکل، سری رام پور، اننت پور، چتور، کرنول، بھوپال وغیرہ منتقل ہوکر عورت مرد بچے مل کر زندگی گذارتے چلے آرہے ہیں۔ یہ دراصل لوگوں کو دکھانے کے لئے مختلف اشیاء کی خرید و فروخت میں دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ اصل میں ایک ٹولی کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں جس میں کم از کم چار لوگ مل کر چوری کرتے ہیں۔ مختلف شہروں دہلی، ممبئی، چینائی، بھوپال، حیدرآباد، وجئے واڑہ، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل میں بھی چوریوں کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔ یہ سب ایرانی ہیں۔ انہیں ’’ایرانی گینگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنریٹ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وی بی کملاسن ریڈی نے کیا۔ ایرانی گینگ عموماً اچھے خاصے ملبوسات میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے آپ کو سادہ پولیس عہدیدار بتاکر جرم کرتے ہیں۔ ان کی چار گینگس ہیں۔ نظر گینگ ، اکثر علی گینگ، یٰسین علی گینگ، ایرانی گینگ، ان گینگوں پر دونوں ریاستوں میں 2013ء سے 2016ء تک کئی ایک مقدمات درج ہیں۔ وشاکھاپٹنم ، مہاراشٹرا، بھوپال، ممبئی، دہلی میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 39 مقدمات درج ہیں۔ ان میں 5 ایک گینگ ایرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے پاس سے 32 لاکھ روپئے مالیتی مال برآمد کیا گیا۔ بنگلور سنٹرل کرائم برانچ پولیس اسی درمیان ایک گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً 21.60 لاکھ روپئے چاندی، سونے کے زیورات برآمد کرلئے۔ اس طرح کی دیگر گینگس کو گرفتار کرنے کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی سی ایس انسپکٹر ٹی لکشمی بابو کی قیادت میں ایس آئی، ایم ستیش کریم نگر ٹو ٹاؤن ایس آئی سی ایچ ساگر، سی سی ایس کریم نگر کانسٹیبل محمد شریف، ٹی سریندر سنگھ ، محمد حسن الدین، کے لکشمی پتی اور دیگر کو ان گینگس کی گرفتاری کے لئے خصوصی احکامات پر مہاراشٹرا، بیڑ ضلع کو روانہ ہوئے۔ یہ ٹیم وہاں سے ایرانی گیانگ کے اہم سرغنہ چھوٹا عزت علی عرف چھوٹو عزت علی 43 سالہ شیعہ مسلم کو شیواجی نگر ایرانی گلی سے گرفتار کیا گیا۔ کملاسن ریڈی نے بتایا کہ ان ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاکر اس پر تحقیقات کی جائے گی۔ ٹیم نے بتایا کہ ایرانی گلی میں 30 گھر ہیں۔ وہاں سے ان کو بڑی مشکل سے گرفتار کیا گیا۔ ظہیر علی، عرف ظہیر عباس، عرفان ولد شریف خان، شیعہ مسلم اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ وی بی کملاسن ریڈی نے اس ٹیم کو بہتر کارکردگی پر انعامات سے نوازا۔ انہیں نقد رقم بھی عطا کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT