Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کی ترقی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کا اہم رول

ملک کی ترقی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کا اہم رول

محبوب نگر /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار صرف ٹکنالوجی پر نہیں ہوتا بلکہ پانی ، کمپیونکیشن اور الکٹریسٹی پر ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کل شام بوائز جونئیر کالج محبوب نگر کے میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئ

محبوب نگر /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار صرف ٹکنالوجی پر نہیں ہوتا بلکہ پانی ، کمپیونکیشن اور الکٹریسٹی پر ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کل شام بوائز جونئیر کالج محبوب نگر کے میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ نئی ریاست تلنگاہن کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت اپنے عہدہ پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فور ٹریک سڑک کی تعمیر اس سال ختم تک مکمل کرلی جائے گی ۔ جس کی پہلی قسط کے بطور 6 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ملک کے طول و عرض میں سالانہ 5 لاکھ سڑک حادثات اور 2 لاکھ افراد کی اس میں ہلاکت پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی جبکہ 3 لاکھ افراد کے معذور ہوجانے پر انہوں نے رنج ظاہر کیا ۔ اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ لائیسنس کو کمپیوٹرائز کیا جائے جس سے بڑی تعداد میں جعلی لائیسنوں اور رشوت کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے صرف 3 دن میں لائیسنس کا حصول بھی ممکن ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے تلنگانہ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے پیشکش کی کہ سڑکوں کی توسیع کیلئے ہماری حکومت انتہائی اقل ترین داموں میں سمنٹ مہیا کرے گی ۔ ابتداء میں انہوںنے دیپ جلاکر جڑچرلہ تا مریکل سڑک کی توسیع کا افتتاح کیا ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں سے ایک کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت ضلع کیلئے 1850 کروڑ روپئے بجٹ مختص کر رکھی ہے ۔ علاوہ ازیں اے پی جتیندر ریڈی ایم پی و سرینواس گوڑ ایم ایل اے نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام میں ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی ضلع کے ارکان اسمبلی ضلع کلکٹر سری دیوی صدرنشین بلدیہ رادھا امر موجود تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT