Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کی ترقی کیلئے شہروں میں نظم کی بڑی اہمیت

ملک کی ترقی کیلئے شہروں میں نظم کی بڑی اہمیت

یوم آزادی تقریب سے حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی ، این وی ایس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 15 اگسٹ (این ایس ایس) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج یہاں میٹرو ریل بھون میں منعقدہ 70 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر قومی پرچم ترنگا لہرایا اور اسٹاف کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایچ ایم آر ایل کے انجینئرس اور عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے این وی ایس ریڈی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لائیں اور زیادہ ذمہ دار بنیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ بات ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ممتاز قائدین اور شخصیتوں کی قربانیوں کو یاد کریں اور ہم ہماری ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ہندوستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کیلئے کوشاں رہیں۔ انھوں نے چند بڑے کارناموں جیسے ٹیلی کام اور آئی ٹی انقلاب کا تذکرہ کیا جس سے دنیا کی توجہ ہندوستان پر مرکوز ہوگئی ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے شہروں میں نظم اور اسٹرکچرڈ اربنائزیشن اہم ہوتا ہے اور حیدرآباد میٹرو ریل اس طرح کا ایک پراجکٹ ہے جو چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے ویژن کے مطابق حیدرآباد کو ایک گلوبل گرین سٹی میں تبدیل کرنے کی سمت میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT