Thursday , April 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شہری کو آگے آنے کا ضرورت

ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شہری کو آگے آنے کا ضرورت

دارالعلوم سبیل الھدیٰ شاد نگر میں جمعیۃ العلماء کے ٹریننگ کیمپ سے مولانا کلیم اللہ قاسمی اور دیگر علماء کا خطاب

شاد نگر۔/10اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام تلنگانہ ریاست کی سرزمین واقع دارالعلوم سبیل الھدیٰ ( ٹرسٹ ) لنگا ریڈی گوڑہ شاد نگر ضلع رنگاریڈی میں تین روزہ جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاوٹ اینڈ گائیڈس کی نگرانی میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز عمل میں آیا۔ ٹریننگ کیمپ کو دہلی سے آئے ہوئے مہمان مولانا کلیم اللہ قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیری ترقی میں ہر ایک شہری کو آگے آنا چاہیئے۔ خدمت خلق کا جذبہ ہر ایک کے اندر پیدا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے بلالحاظ مذہب و ملت ملی سماجی فلاحی خدمت کیلئے تیار رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے تلنگانہ ریاست کی سرزمین پر پہلی مرتبہ منعقد کئے جانے والے ٹریننگ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ فراہم کرنے کا مقصد نوجوانوںکو جسمانی، ذہنی اور اخلاقی اعتبار سے تیار کرنا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے نوجوان انپے ملک یا پھر اپنی ریاست یا پھر اپنے آس پاس کے علاقوں میں پیش آنے والے ناگہانی واقعات جیسے طوفان سے متاثرہ ، سیلاب سے متاثرہ، آتشزدگی سے متاثرہ ، کرفیو سے متاثرہ حالات سے نمٹنے کیلئے مذکورہ ٹریننگ کافی کارکرد ثابت ہوگی۔ مولانا حافظ و قاری محمد طاہر قاسمی بانی و ناظم دارالعلوم سبیل الھدیٰ ٹرسٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا اہم مقصد انسانی ہمدردی کے ناطے مصیبت زدہ افراد کے کام آنا ہے۔ مذکورہ ٹریننگ پروگرام حکومت ہند سے منظور شدہ ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو ٹریننگ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ مولانا حافظ پیر خلیق احمد صابر نے تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے موجودہ ٹریننگ کیمپ سے بھرپور استفادہ کرنے کا موقع ہے۔تربیت یافتہ نوجوان قوم و ملت کی خدمت بھی کرسکتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زرین مشورہ کے ذریعہ پروگرام کو روبہ عمل لایا گیا ہے اور جانشین …… حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ہند کی ہدایت پر ٹریننگ پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ مولانا احمد عبداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مذکورہ ٹریننگ پروگرام کے حصول سے کئی ایک شعبوں میں مہارت حاصل ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں میں خدمت کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیۃ العلماء ہند نے پورے ہندوستان میں گزشتہ قریب چار سال سے ملک کے مختلف حصوں میں400 کیمپ کئے ہیں اور 5 ہزار نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ہے۔ ماہر ٹرینر نوشاد علی صدیقی، بی راج…… نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں تربیت یافتہ نوجوانوں کی خدمت کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT