Tuesday , June 26 2018
Home / ہندوستان / ملک کی تمام بندرگاہوں پر سکیوریٹی میں اضافہ

ملک کی تمام بندرگاہوں پر سکیوریٹی میں اضافہ

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں 12 بڑی بندرگاہوں پر ساحلی سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں عصری نگران کار نظام نصب کرکے پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جاسکے ۔ ایک اعلی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار کے بموجب امریکی صدر بارک اوباما کے جاریہ ہفتے کے اواخر میںدورہ ہندوستان کے پیش نظر ان ا

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں 12 بڑی بندرگاہوں پر ساحلی سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں عصری نگران کار نظام نصب کرکے پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جاسکے ۔ ایک اعلی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار کے بموجب امریکی صدر بارک اوباما کے جاریہ ہفتے کے اواخر میںدورہ ہندوستان کے پیش نظر ان انتظامات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اوباما یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آ رہے ہیں۔ مرکز کے کنٹرول میں جملہ 12 بڑی بندرگاہیں ہیں ۔ یہاں سکیوریٹی کو سخت کرنے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام بڑی بندرگاہوں پر انتہائی عصری سکیوریٹی نگران کار نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT