Tuesday , December 11 2018

ملک کی سلامتی اور یکجہتی سب سے اہم :راہول

نئی دہلی ،11جنوری(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ملک کے سامنے موجودہ چیلنجز کے مدنظر اتحاد ویکجہتی قائم رکھنا سب سے اہم ہے ۔راہول نے سابق وزیر اعظم لال بہادرشاستری کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کئی کام کرنے ہیں لیکن اتحاد ویکجہتی ،استحکام اور مضبوطی سب سے اہم ہے ۔انھوں نے ٹوئیٹ کیاکہ ہمارے سامنے جو بڑے کام ہیں ان میں مضبوطی اور استحکام کیلئے سبھی کا اتحاد سب سے اہم ہے۔ انھوں نے شاستری کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ’’سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو انکی برسی پر میراخراج عقیدت ‘‘۔لال بہادر شاستری کی پیدائش 2 اکتوبر1904کو بمقام مغل سرائے (یوپی) اور انتقال11جنوری 1966کو تاشقند میں ہواتھا۔

TOPPOPULARRECENT