Sunday , February 18 2018
Home / دنیا / ملک کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے : روس

ملک کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے : روس

ماسکو،4فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے امریکی فوج کے ذریعہ نئے اور چھوٹے ایٹم بم بنانے سے متعلق تجویز کے تعلق سے کہاکہ وہ اپنے ملک کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی آج جاری رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزارت دفاع ہیڈکوارٹر پنٹاگن کی تجویز پر گہری تشویش ظاہر کی ۔رپورٹ کے مطابق پنٹاگن کی اس تجویز سے امریکہ کے ‘نیوکلے ئر پاسچر ریویو’ (این پی آر) کا انکشاف ہوا ہے ۔

قبرص میں انتخابات
نکوشیا۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مشرقی قبرص کے رائے دہندوں نے اتوار کے دن صدارتی انتخابات کے بعد پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ دیا ۔ موجودہ حکومت کو بائیں بازو کا چیلنج درپیش ہے ۔ نیکوس اور اس کے بائیں بازو کے حلیفوں کی جانب سے موجودہ حکومت کو سخت چیلنج درپیش ہیں ۔ 28جنوری کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں بائیں بازو نے 35.5فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔ انہیں دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں مزید 30فیصد ووٹ حاصل ہونے کی توقع ہے ۔اس طرح امکان ہے کہ قبرص کا آئندہ صدر بائیں بازو کا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT