Monday , October 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور

ملک کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف کانگریس کا یوم سیاہ، مختلف قائدین کا خطاب

سنگاریڈی 8 ؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نوٹ بندی کے ایک سال مکمل ہونے پر آج ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے سنگاریڈی میں یوم سیاہ منایا گیا ۔اور کانگریس قائدین وکارکنان نے اپنے اپنے با زوؤں پر سیاہ بیا چیس لگا کر مرکزی حکومت کے غلط فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کر تے ہوئے ملک کی معیشت کو تباہ کر نے کا الزام عائد کیا ۔ اس خصوص میں آج متحدہ ضلع میدک کانگریس صدر سنیتا لکشما ریڈی ‘ سابق رکن اسمبلی ٹی جئے پرکاش ریڈی ‘ سریش شیٹکار سابق رکن پارلیمان ‘ جئے پال ریڈی ‘ شنکر یادو کارپوریٹر پٹن چیرو و کانگریس پارٹی کار کنوں کے ہمراہ ضلع کلکٹریٹ سنگاریڈی پراحتجاجی دھرنا منظم کیا۔بعدازاںصدر متحدہ ضلع میدک کانگریس سنیتا لکشما ریڈی اور سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ مودی حکومت کالا دھن واپس لاکر غریب عوام کے اکائونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کے اپنے انتخابی وعدہ میں ناکا م ثابت ہو چکے ہیں۔نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔نوٹ بندی کے بعد ماہرین نے رائے پیش کر تے ہوئے نوٹ بندی کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے کی خواہش کی تھی۔لیکن وزیر اعظم مودی نے ماہرین کی رائے کو مسترد کر دیا اور اپنے من مانی فیصلوں کے ذریعہ نوٹ بندی کی عمل آوری کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی۔اس خصوص میں راہول گاندھی اور ماہر معاشیات سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی ملک کی معیشت کی تباہی کی صورتحال کو واضح کر چکے ہیں۔نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے عوام اور تاجرین آج انتہائی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ اشیاء ضرو ریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غریب عوام دو وقت کی رو ٹی کیلئے مجبور ہے ۔ مرکز و ریاستی حکومتیں انتخابات میں عوام سے جو و عدے کئے تھے ان کی یکسوئی میں وہ یکسر ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت نے گزشتہ انتخابات میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کی صورت میں کالا دھن واپس لا یا جائے گا اور ملک سے کرپشن کو ختم کیا جائے گا لیکن وہ ان تمام وعد وں کی تکمیل میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اس کو صرف عوام کے ساتھ دھو کہ قرار دیا ۔ قبل ازیں سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی کی قیادت میں قدیم بس اسٹانڈ تا جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی تک کانگریس پارٹی قائدین و کارکنا ن کے ہمراہ ایک احتجاجی موٹر سیکل ریالی منظم کی گئی۔اس موقع پر شنکر ریڈی ‘ توپاجی اننت کشن ‘ انجنیلو ‘ شیخ صابر ‘ محمد قطب الدین ‘ محمد ظہیر الدین ‘ غلام محی الدین بابا ‘ کونہ سنتوش ‘ جارج میتھوس ‘ کرن ‘ مہیش ‘ محمد عابد ‘ محمد احمد‘ محمد تاج الدین اور سید عارف کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین و کارکنان موجو د تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT