Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ملک کی مختلف ریاستوں میں سیلاب مزید 74 اموات

ملک کی مختلف ریاستوں میں سیلاب مزید 74 اموات

پٹنہ / گوہاٹی / کولکتہ ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب سے متاثرہ بہار ، آسام اور مغربی بنگال میں آج مزید 74 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور 1.20 کروڑ سے زائد افرادپھنسے ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بہار میں مہلوکین کی تعداد 119 تک پہونچ گئی جبکہ آج مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ریاست کے 16 اضلاع میں تقریباً 98 لاکھ افراد متاثر ہیں اور کئی امتحانات کو ملتوی کردیا گیا جبکہ ٹرینیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ اسی طرح مغربی بنگال کے 6 شمالی اضلاع میں سیلاب کے باعث آج مزید 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم صورتحال میں کسی قدر بہتری آئی ہے ۔ ان 17 میں 15 افراد بہہ گئے جبکہ دو کی سانپ کاٹنے سے موت واقع ہوئی ۔ آسام میں بھی آج مزید 10 افراد کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 31 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں ۔ ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 49ہوگئی ہے ۔ راحت کاری ٹیمیں یہاں مسلسل مصروف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT