Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک کی چار ریاستوں میں قلب پر حملہ سے اموات میں اضافہ

ملک کی چار ریاستوں میں قلب پر حملہ سے اموات میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی مختلف ریاستوں جیسے آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک اور انڈومان میں ہارٹ اٹیک سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ 2010-13 کے دوران واقع ہونے والی اموات کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے 375 نمونے کے ذریعہ ان علاقوں میں سروے کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے قومی مردم شماری ادارے نے رپورٹ جاری کی ہے سال 2004 تا 2017 تک ضلعی سطح پر تفصیلات حاصل کی گئی ہیں اور دونوں تلگو ریاستوں میں 541 مقامات پر اموات کی وجوہات کا پتہ چلایا گیا ہے جب کہ تلنگانہ میں اضلاع و منڈلس کی تشکیل جدید ہونے کی وجہ سے پیدائش و اموات کی تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے ذریعہ ہونے والے چند اہم انکشافات یہ ہیں ۔۔
* ملکی سطح پر واقع ہونے والی اموات میں ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ ہے ۔ 2010-13 کے درمیانی وقفہ میں مرد 25.1% ، خواتین 20.1% ، ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 30-69 کے درمیانی عمر والے مرد جو ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے ہیں ان کا تناسب 22.4% ہے ۔۔
* سال 15-29 کی درمیانی عمر والے جو ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے ہیں ان کا تناسب شہری علاقوں میں 9.5 فیصد ہے جب کہ دیہی علاقوں میں ان کا تناسب 7.4 فیصد ہے اور کینسر کے مرض سے ہلاک ہونے والوں کا تناسب دونوں علاقوں میں تقریبا برابر یعنی 4.7 فیصد ہے ۔۔
* ملکی سطح پر 15-29 برس کے درمیانی عمر کی اموات میں سے شہری علاقوں میں خود کشی کے ذریعہ 11.6 فیصد اور دیہی علاقوں میں 16 فیصد ہے جب کہ نوجوان لڑکیوں اور عورتوں کا تناسب شہری علاقوں میں 18.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 22 فیصد ہے ۔۔
* خود کشیوں سے ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب شہری علاقوں کی بہ نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ ہے ۔۔
* موٹر سائیکل حادثات میں زخمی ہوکر مرنے والے شہری نوجوانوں کا تناسب 33.9 فیصد ہے تو دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی ہلاکتوں کا تناسب 34.3 فیصد ہے ۔۔
* ریاستوں کی سطح پر اموات کا جائزہ لینے سے پتہ چلا ہے کہ بہار ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہونے والی اموات میں 15.5 فیصد مردوں کی اموات ہارٹ اٹیک سے ہے جب کہ دونوں تلگو ریاستوں ، کرناٹک اور انڈومان میں ان اموات کا تناسب 31.1 فیصد ہے جن میں خواتین کا تناسب 11.6 فیصد تو مردوں کا تناسب 25.3 فیصد ہے ۔۔
* 55 سال سے زائد عمر والے افراد اموات کا تناسب 60.5 فیصد ہے یہ تناسب خواتین میں بڑھ کر 64.3 فیصد ہے ۔۔

خواتین کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے ایک روزہ حجامہ کیمپ 25 فروری کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ ، ریلوے اسٹیشن میں صبح 9تا 3 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کرینگے۔ مریض اپنا نام 8125249080 ۔ 9550287583 پر صبح 10 سے 5 بجے کے درمیان رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT