Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملک کے تمام خاندانوں کیلئے خواتین ریڑھ کی ہڈی

ملک کے تمام خاندانوں کیلئے خواتین ریڑھ کی ہڈی

نیلور ( آندھرا پردیش ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ خواتین ہندوستان بھر میں تمام خاندانوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں۔ سچن تنڈولکر نے نیلور ضلع میں 500 نفری کی آبادی والے ایک گاؤں کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے پٹم راجواری کندریگا نامی اس گاؤں کے آج اپنے پہلے دورہ کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ آس

نیلور ( آندھرا پردیش ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ خواتین ہندوستان بھر میں تمام خاندانوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں۔ سچن تنڈولکر نے نیلور ضلع میں 500 نفری کی آبادی والے ایک گاؤں کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے پٹم راجواری کندریگا نامی اس گاؤں کے آج اپنے پہلے دورہ کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے بچوں میں بھی صفائی کی عادت ڈالیں۔ وومنس سیلف ہیلپ گروپس کی ارکان سے اپنے مختصر سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خواتین نہ صرف اپنے شوہروں کیلئے بلکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے بھی قربانیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے انہیں بھارت رتن ایوارڈ کا اعلان کیا

انہوں نے فوری اعلان کیا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کی ماں کیلئے ہے اور ملک کی تمام ماووں کیلئے ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کئی قربانیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوچھ بھارت کی بات کرتے ہیں لیکن بیشتر بیماریاں اس لئے پھیلتی ہیں کیونکہ ہم اپنے ہاتھ ٹھیک طرح سے نہیں دھوتے ۔ بعض وقت ہم اپنے بچوں کو انہیں گندے ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کو یہ بھی نہیں سکھاتے کہ انہیں ہاتھ کس طرح دھونے چاہئیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ بچوں کو کچھ نہیں ہوگا ۔ اسی وقت کسی خاندان میں کچھ غلط ہوجاتا ہے ۔ تنڈولکر نے اس گاؤں میں تین گھنٹے گذارے ۔ انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کی شروعات کی ہے ۔

انہوں نے کئی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھے اور عہدیداروں کے ساتھ مکانات ‘ بیت الخلا ‘ سڑکوں ‘ سربراہی آب ‘ ڈرینیج ‘ اسکول ‘ کمیونٹی سنٹر اور دوسری سہولیات کی تعمیر کیلئے تبادلہ خیال کیا ۔ رکن راجیہ سبھا تنڈولکر نے اس گاوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے اپنے رکن پارلیمنٹ فنڈ سے 2.79 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بھی اس گاوں کو ترقی دینے اتنی ہی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس گاوں کو سنسد آدرش گرام یوجنا کے تحت ترقی کیلئے منتخب کرنے کے بعد سچن کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس گاؤں کی ترقی کی سمت یہ پہلا قدم ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تبدیلی کی یہ کوشش مشکل نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان بنیادی سہولتوں کی صرف تعمیر کا کام شروع ہوا ہے اور آئندہ ان کی دیکھ بھال اور ان کی صفائی وغیرہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی اور یہ ذمہ داری بھی اہمیت کی حامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے مکینوں نے صفائی اور دیکھ بھال میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جب وہ دوسری مرتبہ اس گاؤوں کو آئیں تو حالات تبدیل شدہ ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT