Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک کے سب سے بڑے برقی پلانٹ کا سنگ بنیاد

ملک کے سب سے بڑے برقی پلانٹ کا سنگ بنیاد

مریال گوڑہ ۔8 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مریال گوڑہ ڈیویژن کے دامرچرلہ منڈل کے موضع ویرلاپالم میں ملک کے سب سے بڑے برقی پلانٹ کا ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے سنگ بنیاد رکھا۔ وہ آج حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر شمس آباد ایرپورٹ سے روانہ ہوتے ہوئے جوئیل منڈل میں واٹرگرڈ کا سنگ بنیاد رکھااور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر دامر چرلہ منڈل کے موضوع ویرلاپالم پہنچ کر 5:55 منٹ پر یادادری برقی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بھومی پوجا کی ۔ اس وقت ان کے ہمراہ ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی ، رکن پارلیمنٹ ضلع نلگنڈہ گتہ سکھیندر ریڈی ، رکن اسمبلی مریال گوڑہ کے بھاسکر راؤ ، ZPTC شنکر نائک ، مریال گوڑہ حلقہ انچارج امریندر ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ بعد ازاں انھوں نے وہاں موجود عوام سے درگا ماتا کی مورتی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT