Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملک کے لئے مزید کھیلنا چاہتا ہوں: عبدالرزاق

ملک کے لئے مزید کھیلنا چاہتا ہوں: عبدالرزاق

کراچی۔ 24؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو ایک اچھے اور میچ وننگ آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین آل راؤنڈرس میں سے ایک عبدالرزاق بھی ہیں اور انھوں نے ورلڈ کپ کے تناظر میں کہا ہے کہ میں آج بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ شاید کپتان ،کوچ اور سلیکٹرس کو میری ضرورت نہیں ہے، اس لئے وہ مجھے بھلا بیٹھے ہیں۔ اب بھی میری کرکٹ باقی ہے، میرے پرستار بار بار مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیوں نہیں کھیلتا؟ میں انھیں کیا بتاؤں کہ جن لوگوں کو مجھے منتخب کرنا ہے، وہ مجھ سے بات ہی نہیں کررہے ہیں۔ ان حالات میں مجھے اپنا بین الاقوامی کریر ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے وقت گزر گیا، لیکن حکام کا میرے ساتھ سلوک کسی بھی طرح اچھا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اگر میں سلیکٹروں کے منصوبہ میں نہیں ہوں تو وہ مجھے بتادیں تاکہ میں کوئی اور کام کروں۔ اس وقت ٹوئینٹی 20 ٹیم میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ 34 سالہ عبدالرزاق نے نومبر 2011ء کے بعد سے پاکستان کے لئے کوئی ونڈے نہیں کھیلا ہے۔ نومبر 2013ء میں دبئی میں اپنے آخری ٹوئنٹی 20 میں بغیر کوئی رن بنائے عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ میں اَن فٹ ہوکر وطن واپس آگئے۔ خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹیم کو اب میری ضرورت ہی نہیں ہے۔ میں فٹ ہوں اور حال ہی میں انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل کر آیا ہوں۔ عبدالرزاق 46 ٹسٹ، 265 ونڈے اور 32 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT