Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کے نوجوانوں میں مہارت پیدا کرنے جامع ایکوسسٹم کی ضرورت

ملک کے نوجوانوں میں مہارت پیدا کرنے جامع ایکوسسٹم کی ضرورت

پازیٹیو شفٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وجئے کیتن مترا کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کو عالمی معیارات کے مطابق اس کے نوجوانوں کو معیاری اسکلس کی ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے ایک جامع ایکوسسٹم کی ضرورت ہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے ایک ماہر نے یہبات کہی۔ لرننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ شعبہ کی کمپنی، پازیٹیو شفٹ (پی ایس) انٹرنیشنل کے فاونڈر اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وجئے کیتن مترا نے کہا کہ چونکہ ہندوستان ایک گلوبل نالج ملک بننے جارہا ہے اس لئے اسے  نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ان میں اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دیتے ہوئے انہیں ماہر بنانے پر توجہ دینی ہوگی اور کہا کہ نوجوان ملک کی طاقت ہیں اور ہندوستان دنیا کا اسکل کیپٹل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فی الوقت دوسرے ممالک کے مقابل اسکلڈ ورکرس کی بہت کمی ہے اور معیشت کی ترقی سے اسکلڈ میان پاور کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) کے اشتراک سے پازیٹیو شفٹ نے 2022ء تک ایک ملین نوجوانوں کو اسکلڈ بنانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ یہ کمپنی نوجوانوں کو مینوفکچرنگ شعبوں جیسے ٹیلیکام، الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرویس سیکٹرس جیسے ہیلت کیئر، ریٹیل، لاجسٹکس، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی میں اسکلڈ بناتی ہے۔ پازیٹیو شفٹ کے جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے، حیدرآباد اور کولکتہ میں  برانچ آفیسس اور ویزاگ اور چینائی میں پارٹنر آفیسس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT