Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کے پہلے وزیر تعلیم سیکولرزم کے علمبردار تھے

ملک کے پہلے وزیر تعلیم سیکولرزم کے علمبردار تھے

میدک /24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ ضلع میدک کے زیر اہتمام ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں ایک تقریب میدک کے گرلز جونئیر کالج میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر طالبات میں ’’ یوم تعلیم ‘‘ سے متعلق قبل ازیں مستقر تحریری اور تقریری مقابلوں میں انعام کے مس

میدک /24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ ضلع میدک کے زیر اہتمام ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں ایک تقریب میدک کے گرلز جونئیر کالج میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر طالبات میں ’’ یوم تعلیم ‘‘ سے متعلق قبل ازیں مستقر تحریری اور تقریری مقابلوں میں انعام کے مستحقین کو سرٹیفکیٹس اور مومنٹوس سے نوازا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل کالج جناب ایم اے روف نے کی ۔ جبکہ بحیثیت مہمانان خصوصی سکریٹری ریاست تلنگانہ ٹی آر ایس نے خاوند ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ پدما دیویندر ریڈی ، چیرمین بلدیہ و وائس چیرمین مسرز آر ملکارجن گوڑ ، راگی اشوک ، متعلقہ وارڈ کونسلر مسٹر خواجہ سہیل محی الدین نے کی شرکت کی ذمہ دار سوسائٹی جناب ایم اے قادر صدر جناب محمد غوث محی الدین نائب صدر جنرل سکریٹری جناب سلطان آصف اقبال اور مجیب الدین ، بصیر الدین بھی موجود تھے ۔ جناب ایم دیویندر ریڈی نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم سکیولرزم کے علمبردار تھے ۔ مولانا کی سیاسی سماجی و مذہبی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے ملت اسلامیہ سوسائٹی کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے تقاریب کے انعقاد سے طلباء اور پورے سماج میں مولانا کے نظریات سے بھرپور واقفیت حاصل ہوئی ہے اور طلباء میں یوم تعلیم سے متعلق مقابلوں کے انعقاد سے ان کی صلاحیتوں میں ابھار پیدا ہوتا ہے ۔ صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی جناب ایم اے قادر نے کہا کہ مولانا آزاد کی اردو زبان کیلئے کی گئی خدمات بے مثال ہیں ۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ بلند و اعلی مقام حاصل کرنے کیلئے سخت محنت و جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو ملازمتوں سے نہ جوڑیں بلکہ اچھے بہتر انسان بنتے ہوئے سماج میں اونچا مقام حاصل کرنے کی فکر کریں ۔ سماج میں اپنی شناخت بنائیں ۔ نائب صدر سوسائٹی جناب غوث محی الدین جنرل سکریٹری سلطان آصف اقبال نے کہا کہ ملت اسلامیہ کی جانب سے آغاز کردہ یوم تعلیم سے متعلق پروگرامس ضلع کے مختلف شہروں میں ہر سال منائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے زیر اہتمام اب تک 138 غریب مستحقین کی شادیاں کروائی گئی ہیں ۔ ہر ماہ شہر سدی پیٹ میں 100 مستحق میں فی کس 500 روپئے کے وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔ جناب محمد امجد علی خطیب مدرس گرلز ہائی اسکول نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ اسما جبین سے قرآن کلام پاک ، عمرانہ ترنم نے نعت شریف جبکہ مظہر شمسی نے ترانہ سنایا ۔ صدرنشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ نے کہا کہ گرلس جونئیر کالج میں اندرون 15 یوم پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور مقامی ایم ایل اے ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے تعاون سے کالج میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین مسرز جیون راؤ ، ایم اے غفار کے علاوہ کالج ہذا کے لکچررس مسرز محمد عظیم ناہدہ بیگم ، نازیہ بیگم ، جیوتی ، ارونا کماری ، پربھاکر ، وینکٹا ، ونست اور دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں تحریری و تقریری مقابلوں میں انعام کے مستحقین طالبات اسما مبین ، آسیہ بیگم ، طہورا ، سلما پروین ، عائشہ پروین ، الاوینی ،رمیا کرشنا ، ورشنی کو مومنٹوز پیش کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT