Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ملک کے 300 اضلاع خشک سالی سے متاثر

ملک کے 300 اضلاع خشک سالی سے متاثر

نریندر مودی ، وزراء بہار کی انتخابی مہم میں مصروف، نتیش کمار کی تنقید
پٹنہ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کیلئے خود ان (مودی) کے اس قول ’نہ کھائوں گا نہ کھانے دونگا‘کو استعمال کیا اور ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ دالوں کی قیمتیں 20 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہیں اور اب کوئی بھی دال کھانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ نتیش کمار نے پن پن میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 300 اضلاع قحط سالی سے متاثر ہیں لیکن وزیراعظم یا ان کے وزراء کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ صرف بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بہار کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ لیکن ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے۔ نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نے پٹنہ کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی ساری منزل بک کرلی ہے جہاں سے پارٹی کی انتخابی مہم کی نگرانی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT