Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / ملک کے 50میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن سروس

ملک کے 50میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن سروس

نئی دہلی۔ 23جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں صحت خدمات میں بہتری اور ان کا دائرہ بڑھانے کیلئے ملک کے کم از کم 50سرکاری میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ان کالجوں کو اس کیلئے ضروری ہائی اسپیڈ بینڈ وڈتھ کے ذریعہ نیشنل نالج نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔اس کیلئے ایک نیشنل ریسورس سینٹر اور سات علاقائی ریسورس سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کچھ اہم تیرتھ مقامات کاشی وشو ناتھ مندر اور امرناتھ وسبری مالا مندر میں درشن کیلئے جانے والے عقیدت مندوں کیلئے غیری متعدی بیماریوں کی اسکریننگ کا میڈیسن سینٹر کھولا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT