Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک کے 95 فیصد سیاستداں ’’حرامی ‘‘ سابق ایم پی موہن بابو

ملک کے 95 فیصد سیاستداں ’’حرامی ‘‘ سابق ایم پی موہن بابو

حیدرآباد /19 جنوری ( این ایس ایس ) سیاسی قائدین پر شدید تنقید کرتے ہوئے سینئیر اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ موہن بابو نے الزام عائد کیا کہ 25 فیصد سیاسی قائدین ’’حرامی‘‘ ہوتے ہیں ۔ انڈیا ٹوڈے ساؤتھ کانکلیو چوٹی کانفرنس 2018 میں حصہ لیتے ہوئے موہن بابو نے کہا کہ سیاسی قائدین ان دنوں بے شمار وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ یہ سیاسی قائدین عوام کو اپنے تیقنات سے دھوکہ دے رہے ہیں بلکہ انہیں عوام کو بیوقوف بنانے کی عادت ہوگئی ہے ۔ اگر یہ سیاستداں اپنے وعدوں کو مناسب طریقہ سے پورا کریں تو ہمارا ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو لے گا ۔

کانگریس میری معطلی کو واپس لے گی
منی شنکر ائیر
حیدرآباد /19 جنوری ( پی ٹی آئی ) سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائیر جنہیں کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے خلاف ریمارک پر پارٹی معطل کیا تھا ۔ آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی ان کی معطلی کو واپس لے گی اور انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT