Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ملک گیر سطح پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں کمی

ملک گیر سطح پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں کمی

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ میں آج یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ دو سال کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوگئی ہے اور سال 2014ء میں اس طرح کے 644واقعات درج کئے گئے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ۔ یہ اطلاعات مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کی بناء پر فراہم کی گئی ہیں۔جاریہ سال فرقہ وارانہ تشدد میں 95 افراد ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT