Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ ہڑتال ریاست میں بھی کامیاب

ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ ہڑتال ریاست میں بھی کامیاب

حکومت پر مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کیلئے زور ‘ اسوسی ایشن نمائندوں کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔9 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ملک بھر میں ٹرانسپورٹ شعبہ پر جی ایس ٹی ( گڈس اینڈ سرویس ٹیکس ) پٹرول ‘ ڈیزل کی بڑھتی و برائے نام کم ہوتی قیمتوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ شعبہ میں کرپشن کا انسداد کرنے کے حکومتوں سے مطالبہ پر ملک گیر سطح پر دو روزہ ٹرانسپورٹ ہڑتال کا تلنگانہ میں بھی اہتمام کیا گیا اور ریاست میں ٹرانسپورٹ ہڑتال صدفیصد کامیاب رہی ۔ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس نے ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 اور 10 اکٹوبر کو ٹرانسپورٹ بند کی اپیل کی تھی جس پر تلنگانہ اسٹیٹ موٹر ٹرانسپورٹ آپریٹرس و مالکین اسوسی ایشن اور تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن نے ٹرانسپورٹ بند ہڑتال کو صدفیصد کامیاب بنایا ۔ لاریاں ٹرکس وغیرہ روک دیئے گئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ اب تک پٹرول و ڈیزل جی ایس ٹی کے دائرہ میں نہ رہنے اور پٹرولیم اشیاء کو جی ایس ٹی کے دائرہ میں شامل کردینے کے نتیجہ میں اور ٹول ٹیکس کی من مانی وصولی کے باعث 70 فیصد ٹرانسپورٹ آپریٹنگ مصارف برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ موٹر ٹرانسپورٹ آپریٹرس اسوسی ایشن کے عہدیداروں مسٹر ویمل سی گپتا نائب صدر ‘ محمد عمران خان جنرل سکریٹری نے یہ بات بتائی اور حکومت سے فوری اس مسئلہ پر اقدامات کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کی جانب سے ملک گیر ٹرانسپورٹ بند ہڑتال منظم کرنے کی اپیل پر تلنگاہ اسٹیٹ موٹر ٹرانسپورٹ آپریٹرس نے تلنگانہ میں صدفیصد ٹرانسپورٹ بند منظم کیا ۔ اسی دوران تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن کے اعزازی صدر و رکن اسمبلی محبوب نگر مسٹر سرینواس گوڑ نے کہا کہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کی اپیل پر تلنگانہ میں لاریوں کی ہڑتال جاری ہے ۔ انہوں نے ریاست میں لاریوں کی ہڑتال صدفیصد کامیاب رہنے کا ادعا کیا اور بتایا کہ سابق میں حکومت کے مختلف تیقنات پر اب تک عمل آوری نہیں کی گئی ۔ سرینواس گوڑ نے کہا کہ ریاست بھر میں لاریوں کے رک جانے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافہ ہونے کا اثر عوام پر مرتب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت تلنگانہ میں ٹرانسپورٹ شعبہ سخت مالیاتی بحران کا شکار ہے ۔ لہذا تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن کی جانب سے پیش کئے جانے والے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT