Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک گیر سطح کے محکمہ ریلوے میں کثیر تعداد میں تقررات

ملک گیر سطح کے محکمہ ریلوے میں کثیر تعداد میں تقررات

ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں 9 ہزار جائیدادوں کا اعلان، ایس ایس سی امیدوار اہل، سیاست میں لیکچر سے محمد عثمان کا خطاب

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ ریلوے میں ملک گیر سطح پر لگ بھگ 90 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس میں 9 ہزار سے زائد جائیدادیں ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد کے لئے مختص کی گئی۔ ان کی اہلیت جہاں آئی ٹی آئی ڈپلوما، انجینئرس دیئے گئے وہیں پر دوسرے اعلامیہ میں ہلپرس اور درجہ چہارم زمرہ کی جائیدادوں کے لئے صرف ایس ایس سی امیدوار کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان معلومات کو جناب محمد عثمان سابق ریلوے آفیسر ایس سی آر نے یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس میں ریلوے میں روزگار کے مواقع پر توسیعی لکچر دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ ہمارے ملک ہندوستان کے مرکزی 50 محکمہ جات میں 50 لاکھ ملازمین برسر خدمت ہیں اور ان میں سب سے زیادہ ملازمین کی تعداد محکمہ انڈین ریلوے میں ہے جو 13 لاکھ ہے اس لئے ریلوے دنیا بھر میں ملازمین کی مقدار میں سرفہرست مقام رکھتا ہے۔ انھوں نے ریلوے کی تاریخ اور معلومات بتاتے ہوئے کہاکہ پہلی ٹرین 1853 ء میں ہمارے ملک میں تھانہ سے بمبئی کے درمیان صرف 34 کیلو میٹر کے فاصلہ کے ساتھ شروع ہوئی اور آج ملک میں ریلوے 66 ہزار کیلو میٹر کا احاطہ رکھتا ہے اور 13 ہزار ٹرین روزانہ ملک کے طول و عرض میں چلتی ہیں۔ر وزانہ اوسطاً دو کروڑ مسافرین ریلوے سفر کرتے ہیں جو آسٹریلیا کی آبادی کے برابر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ریلوے میں سب سے پُرکشش اور سہولت بخش پوسٹ لوکو پائلٹ ہے اور اس کا تقرر اسسٹنٹ لوکو پائلیٹ سے ہوتا ہے۔ اب اس بڑی تعداد میں تقررات ہورہے ہیں۔ ملک بھر کے ریلوے کو فی الوقت 17 زونس میں تقسیم کیا گیا۔ ہماری ریاست تلنگانہ ایس سی آر ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں ہے جس کا ہیڈ کوارٹر سکندرآباد ہے اور اس کے تحت چھ ڈیویژن چھ ریاستوں میں پھیلی ہیں۔ اب امیدوار آر آر بی سکندرآباد کے لئے فارم داخل کریں۔ آخری تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ منظور احمد کوآرڈی نیٹر نے خیرمقدم کیا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے نظامت کی اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT