Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ملگیوں کو ہڑپنے کی کوشش ، کرایہ دار گرفتار

ملگیوں کو ہڑپنے کی کوشش ، کرایہ دار گرفتار

جعلی دستاویزات تیار کرنے کا شاخسانہ ، سی سی ایس کی کارروائی
حیدرآباد  ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز)  جعل سازی کے ذریعہ ملکیت کے جعلی دستاویزات تیار کرتے ہوئے ملگیوں کو ہڑپنے کی کوشش کرنے والے کرایہ داروں کے خلاف سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ افضل ساگر سیتارام باغ کا ساکن اے ملیش آصف نگر علاقہ میں تجارت کرتا ہے ۔ بھگوان سنگھ ریٹائرڈ سرکاری ملازم سے ملگیاں حاصل کی تھیں ۔ کرایہ کی عدم ادائیگی اور غیرقانونی طور پر دستاویزات تیار کرتے ہوئے ملکیت کو ہڑپنے کی کوشش کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اے ملیش ، سید مقبول ، ایم اے قیوم ، محمد غوث ، راجیش چودھری ، وجئے چودھری ، ذوالفقار علی ، جمشید اور محمد اشو نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کرتے ہوئے علاقہ آصف نگر میں واقع ملکیت کو ہڑپنے کی ناکام کوشش کی ۔ الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ اور محکمہ بلدیہ میں فرضی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے ملکیت کو اپنے نام پر منتقل کرنے کی بھی کوشش کی ۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلے میں ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بعض کرایہ داروں کو گرفتار کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT