Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملہ پور مسجد واقعہ میں ملوث خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ملہ پور مسجد واقعہ میں ملوث خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جگتیال17؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں ملہ پورمنڈل جامع مسجد میں پیش آئے واقعہ میں ملوث خاطیوںکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جگتیال صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین کی قیادت میں ایک وفد کی شکل میں آج دوپہر تلنگانہ ڈی جی پی مسٹر ایم مہیند ریڈی جگتیال دورے کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت حوالے کئے اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ نے ڈی جی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جگتیال میں 29ڈسمبر کی شب نا معلوم خاطیوں کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی اور قرآن مجید اور جائے نمازوں کے علاوہ دیگر مذہبی کتابوں کو نذر آتش کیا گیا آج تک ان خاطیوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کسی قسم کا اقدامات نہیں کئے گئے ، اور اس سلسلہ میں صحی معلومات نہیں فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوںنے ڈی جی پی سے اس سلسلہ میں جلد از جلد خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ نائب صدر آصف خان ،منظور، میر کاظم علی، حافظ اسد، سمیر، نومان ،افروز، شجی ، فیروز، عمران، اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT