Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ملیالم میگزین کے سرورق پردودھ پلاتی ماں کی تصویر

ملیالم میگزین کے سرورق پردودھ پلاتی ماں کی تصویر

ماڈل جوزف پر عریانیت کے مظاہرہ کا الزام ، مقدمہ درج
تھرواننتاپورم ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملیالم پندرہ روزہ میگزین کے سرورق پر ایک ماں اپنے بچہ کو دؤدھ پلاتے ہوئے تصویر شائع کی گئی ہے جس کے خلاف کولم کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیرالا ریاستی حقوق اطفال کمیشن سے شکایت بھی کی گئی ۔ وکیل نوبل میتھو نے کولم چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ میں شکایت درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ایکٹرس گلو جوزف نے ایک بچہ کو دؤدھ پلاتے ہوئے بچوں کو ماں کے دودھ کی اہمیت کی مہم میں حصہ لیا ہے ۔ جبکہ اس تصویر سے عریانیت جھلک رہی ہے ۔ اس کیس کی سماعت /11 مارچ کو مقرر ہے ۔ 27 سالہ ماڈل جوزف نے کہا کہ اس نے یہ تصاویر ان تمام ماؤں کے لئے ترغیب کے لئے لی ہے جو اپنے بچوں کو آزادانہ طور پر اپنا دؤدھ پلاتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہیں اور میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ انہوں نے تمام ماؤں سے کہا کہ وہ جب بھی عام مقامات پر ہوں تو اپنے بچہ کو دؤدھ پلانے میں پس و پیش نہ کریں بلکہ خود کو کپڑے سے ڈھانک کر دؤدھ پلائیں ۔حقوق اطفال کمیشن نے کہا کہ اسے دؤدھ پلانے کے فرضی مظاہرہ پر اعتراض ہے اس سے بچوں کے حقوق کی نفی ہورہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT