Tuesday , December 18 2018

ملیالی فلم کے خلاف پولیس میں شکایت

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے ملیالی فلم ’’اورو ادرلو‘‘ کے ڈائریکٹر کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا ایک کیس درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وٹے پلی کے فاروق نگر علاقہ کے ساکن محمد مقیت نے فلک نما پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ مذکورہ بالا ملیالی فلم کے ڈائریکٹر عمرلولو نے ایک گیت میں اسلام کی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ اور اہانت آمیز کلمات استعمال کئے جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT