Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ملیشیاء میں مزید قبریں اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب انسانی باقیات دستیاب

ملیشیاء میں مزید قبریں اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب انسانی باقیات دستیاب

کوالالمپور۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی پولیس نے آج کہا کہ انہیں 24انسانی ڈھانچے دستیاب ہوئے ہیں جو سمجھا جاتا ہے کہ غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران ہلاک ہوئے تھے ۔ تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ملیشیا کی شمالی ریاست پرلیس کے قریب تازہ دریافت شدہ قبروں سے یہ انسانی باقیات دستیاب ہوئیں ۔ حالیہ عرصہ کی یہ سب سے زیادہ ہولناک دریافت ہے ۔ پولیس نے قبروں اور 28 ترک شدہ حراستی کیمپوں کا پتہ چلایا ہے ۔ جن میں گذشتہ مئی میں سینکڑوں افراد کو گرفتار رکھا گیا تھا ۔ اس علاقہ میں تارکین وطن کی وجہ سے ایک بحران ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے قبروں کی مٹی بہہ گئی اور باقیات نمایاں ہوگئیں ۔ انسانی باقیات جو 106افراد کی ہیں ‘ قبریں کھود کر برآمد کی گئیں ۔ ان میں سے زیادہ تر روہنگیا مسلمان ہیں جو میانمار سے فرار ہوکر یہاں پہنچے تھے ۔ علاوہ ازیں وہ بنگلہ دیش بھی منتقل ہوئے تھے جہاں ان کے خیال میں انہیں بہتر روزگار کے مواقع دستیاب ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT