Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ملیشیا ، چین ، آسٹریلیا لاپتہ طیارے MH-370 کی تلاش میں

ملیشیا ، چین ، آسٹریلیا لاپتہ طیارے MH-370 کی تلاش میں

کوالالمپور ۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا ، چین اور آسٹریلیا آئندہ ماہ اپنا ایک اجلاس منعقد کریں گے تاکہ ملیشیائی ایرلائینس کی پرواز MH-370 کی تلاش کی کوششوں کو بہتر بنانے پر غور کیا جاسکے ۔ بحرہند کے جزیرے سے گزشتہ ماہ ایک پر دستیاب ہوا تھا ۔ یہ طیارہ تقریباً ایک سال قبل دوران پرواز لاپتہ ہوگیا تھا ۔ 5 اگست کو ملیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نے کہا تھا کہ ماہرین نے فیصلہ کن انداز میں توثیق کردی ہے کہ فرانسیسی جزیرہ ری یونین سے دستیاب ہونے والا ملبہ MH-370 کا ہی ہے ۔ یہ جٹ طیارہ گزشتہ سال 8 مارچ کو پراسرار حالات میں راڈار سے غائب ہوگیا تھا جبکہ وہ کوالالمپور سے بیجنگ جارہا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT