Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ملیشیا میں شرعی عدالتوں میں صرف مسلم وکلا کو پریکٹس کی اجازت

ملیشیا میں شرعی عدالتوں میں صرف مسلم وکلا کو پریکٹس کی اجازت

کوالا لمپور 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیا کی ایک عدالت نے ایک تاریخی فیصلے میں آج رولنگ دی کہ شرعی عدالتوں میں صرف مسلمان وکلا ہی پریکٹس کرسکتے ہیں۔ ملیشیا کی عدالت نے وفاقی اسلامک مذہبی کونسل کی ایک اپیل پر یہ فیصلہ سنایا ۔ اس سے قبل ملیشیا کی ایک زیریں عدالت نے رولنگ دی تھی کہ غیر مسلم وکلا بھی اسلامک شرعی قوانین سے متعلق عدالتوںمیں پریکٹس کرسکتے ہیں۔ اس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر عدالت العالیہ نے یہ فیصلہ دیا ہے ۔ زیریں عدالت نے 2011 کو غیر مسلم وکلا کو شری عدالتوں میں پیروی کی اجازت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT