Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملیشیا کیخلاف 1۔2 سے کامیاب ہندستان سیمی فائنل میں داخل

ملیشیا کیخلاف 1۔2 سے کامیاب ہندستان سیمی فائنل میں داخل

گولڈ کوسٹ ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے پول بی کے میچ میں ملیشیا کو 1۔2 سے شکست دیتے ہوئے یہاں دولت مشترکہ کھیلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ہندستانی کپتان من پریت کی قیادت میں یہاں کوارٹر فائنل میچ میں اچھا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے تیسرے اور 44 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے دوگول بنائے ۔ ملیشیا کے لئے فیصل ساری نے 16 ویں منٹ میں گول کرکے شکست کے اس فرق کو کم کیا۔ہندستان کا پول بی میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو یہ طے کرے گا کہ وہ پول میں پہلے مقام پر رہے گا یا دوسرے نمبر پر جائے گا۔ اس کامیابی کے بعد ہندستان فی الحال تین میچوں میں سات پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ دونوں گروپ میں سرفہرست رہنے والی دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ ملے گی۔ہندستان نے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف برتری کے باوجود 2۔2 سے ڈرا کھیلا تھا لیکن اس کے بعد اس نے اس غلطی کو نہیں دہرایا اور سابق اولمپک چیمپئن ویلس کے خلاف 3۔4 سے کامیابی درج کرلی۔ ملیشیا کے خلاف میچ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ہندستان کے ہرمن پریت نے تیسرے منٹ میں ہی ملے پہلے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو 0۔1 کی سبقت دلا دی۔اس کے بعدگیند طویل وقفہ تک ہندستانی ٹیم کے قبضے میں رہی اور ملیشیائی ٹیم کو برابری سے باز رکھا۔ لیکن ملیشیا کے جوابی حملے جاری رہے اور پہلے کوارٹر میں ناکام رہنے کے بعد دوسرے کوارٹر کے شروع میں ہی اس نے برابری کا گول کرکے اسکور 1۔1 تک پہنچادیا۔تجربہ کار ملیشیائی کھلاڑی فیصل نے ہندستانی ڈیفنڈرس کو چکمہ دیتے ہوئے 16 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے گول بنایا۔ فیصل نے گیند کو بہتر طور پر قابو میں رکھا جسے ہندوستانی گول کیپر پی آر شري جیش بھی روک نہیں سکے ۔حالانکہ اس کے بعد کافی وقت تک ہندستانی کھلاڑی گیند کو اپنے قبضے میں رکھنے میں کامیاب رہے ۔ہندوستانی ٹیم نے سات پنالٹی کارنر ضائع کئے جو کافی مایوس کن رہا۔ لیکن ہرمن پریت نے تیسرے کوارٹر کے آخری 44 ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر سے گول داغ دیا اور ہندستان کو 1۔2 سے برتری دلادی۔ چوتھے کوارٹر میں ملیشیا نے دوبارہ جوابی حملے کئے لیکن ہندستانی دفاعی کھلاڑیوں کے سامنے وہ گول نہیں کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT