Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ملیشیا کی سب سے بڑی ریاست میں رائے دہی

ملیشیا کی سب سے بڑی ریاست میں رائے دہی

کوالالمپور۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کی سب سے بڑی ریاستوں میں آج رائے دہی ہوئی جبکہ یہ انتخابات حکمراں اتحاد کیلئے ایک آزمائش بن چکے ہیں کیونکہ وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ملیشیا کی حکمراں بریسن نیشنل ( نیشنل فرنٹ ) توقع ہے کہ سراوک ریاست میں بہ آسانی اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی ۔ یہ ملک کی سب سے کم ترقی یافتہ ریاست ہے ۔ شہری علاقوں میں اپوزیشن نے نجیب رزاق کے کرپشن الزامات کو انتخابی موضوع بنایا اس سے حکمراں اتحاد کے مظاہرہ پر کسی قدر اثر پڑھ سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT