Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ملیشیا 15 لاکھ بنگلہ دیشی کارکنوں کا تقرر کرے گا

ملیشیا 15 لاکھ بنگلہ دیشی کارکنوں کا تقرر کرے گا

کوالالمپور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا آئندہ تین سال میں اپنے ملک میں 15 لاکھ بنگلہ دیشی کارکنوں کا تقرر کرے گا۔ اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے بعض گروپس نے انتباہ دیا ہیکہ اس کا مقامی کارکنوں اور معیشت پر منفی اثر مرتب ہوگا۔ نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے کہا کہ حکومت صرف آجرین کے مطالبات اور بازار کے تقاضوں کے پیش نظر یہ اقدام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنیوں کو اس وقت تک کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ وہاں کافی تعداد میں کارکن نہ ہوں۔ ملیشیائی کمپنیوں میں کام کرنا نہیں چاہتے ۔ جو لوگ زیادہ عرصہ تک کام نہیں کرنا چاہتے ایسی کمپنیاں مجبوراً بند کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT