Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملی اتحاد ، آج کی سب سے بڑی ضرورت

ملی اتحاد ، آج کی سب سے بڑی ضرورت

محبوب نگر /19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلکی اختلافات سے ہمارے اتحاد کی بنیاد میں دراڑ پڑ رہی ہے ۔ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ اکرام مسلم کے جذبے کے تحت انتشار سے پاک خوشگوار فضاء قائم کی جائے ۔ ان حقائق کا اظہار ضلع کے داشنوران و ملی قائدین نے گلوبل اسکول محبوب نگر میں مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ کے موضوع پر منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ کا اہتمام ضلع کی معروف ادبی و سماجی تنظیم ، بزم کہکشاں نے کیا تھا ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے کی ۔ شیخ شجاعت علی لکچرر و امیر مقامی جماعت اسلامی نے خیرمقدمی تقریر کی ۔ حلیم بابر کنوینر پروگرام نے بڑی تعداد میں ملی قائدین کی شرکت اور اظہار خیال پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کو خوش آئند قرار دیا ۔ مخاطب کرنے والوں میں محمد صادق اللہ ، عبدالرزاق ، حافظ محمد ادریس ، مرزا قدوس بیگ ، ڈاکٹر رشید رہبر ، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی ، محسن خان ، ڈاکٹر بشیر احمد ، انور پاشاہ ، تقی حسین تقی ، سید نورالحسن ، بابر شیخ و دیگر شامل تھے ۔ ان تمام قائدین نے متفقہ طور پر کہا کہ مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ان کا بنیادی حق ہے ۔ ہمارے آبا و اجداد نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی بیش بہا جانوں کی قربانی دی ہے ۔ مقررین نے حال ہی میں پیش آئے جواں سال غریب عبدالرب کے بے دردانہ قتل پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری سخت ترین کاررواجئی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ آج کی سب سے بڑی ضرورت ملی اتحاد ہے جس کیلئے تمام کا تعاون ناگزیر ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT