Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ملی کونسل کی بھوپال میں 28 اکٹوبر کو چوٹی کانفرنس کا آغاز

ملی کونسل کی بھوپال میں 28 اکٹوبر کو چوٹی کانفرنس کا آغاز

بھوپال ۔ 27 اکٹوبر (پرویز باری) کل ہند ملی کونسل کی دو روزہ چوٹی کانفرنس کا آغاز بھوپال میں 28 اکٹوبر سے ہوٹل ایمپریئل میں ہوگا۔ 300 وفود، مذہبی رہنما اور محققین کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ بھوپال میں ملی کونسل کی چوٹی کانفرنس پہلی بار منعقد کی جارہی ہے۔ ریاستی کانگریس کے سابق ترجمان عارف مسعود ملی کونسل کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر ہے۔
جے این یو انتظامیہ اور پولیس پر اعتماد نہیں
لاپتہ طالب علم کے ارکان خاندان
نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے ارکان خاندان نے آج دعویٰ کیا کہ انہیں یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے۔ نجیب احمد گذشتہ 13 دن سے لاپتہ ہیں۔ وہ یونیورسٹی کے احاطہ سے غائب ہوگئے تھے۔ انہوں نے نجیب احمد پر حملے کے ملزمین کی گرفتاری اور تفتیش کا مطالبہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT