ملے پلی میں برقی شاک سے نوجوان کی موت

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) ملے پلی کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملے پلی کے علاقہ فیروز گاندھی نگر کے ساکن 26 سالہ ولی محمد خاں جو ریٹائر پولیس انسپکٹر افسر علی خان کا بیٹا تھا ۔ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر ایس رویندر نے بتایا کہ ولی محمد خاں جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آج صبح کی اولین ساعتو ں میں اپنے مکان میں الیکٹرک موٹر سے جڑے برقی تاروں کو جوڑ رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT