Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ملے پلی میں ڈاکٹر کا قتل، برادر نسبتی پر شبہ

ملے پلی میں ڈاکٹر کا قتل، برادر نسبتی پر شبہ

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں ایک ڈاکٹر کے کلینک میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملے پلی میں آج رات ڈاکٹر سید سراج الدین اپنے کلینک میں مریضوں کی تشخیص کے لئے آئے ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر برادر نسبتی نے اُنھیں نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا ۔ اس واقعہ پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی ہمایوں نگر پولیس مقام واردات پہونچ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آصف نگر محمد غوث محی الدین نے بتایا کہ ڈاکٹر سراج الدین نے حال ہی میں تیسری شادی کی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اُن کے برادر نسبتی تیسری شادی پر برہم تھے اور دونوں میں بحث و تکرار بھی ہوئی تھی۔ پولیس کو مقتول ڈاکٹر کے برادر نسبتی اعظم پر شبہ ہے جو پیشہ سے الیکٹرک کنٹراکٹر ہے۔ پولیس ذرائع کے بموجب اعظم نے خودسپردگی اختیار کرلی لیکن پولیس نے اِس کی اب تک توثیق نہیں کی۔ ہمایوں نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT