Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ملے پلی میں 30 لاکھ روپئے مالیتی ناقص اچار ضبط

ملے پلی میں 30 لاکھ روپئے مالیتی ناقص اچار ضبط

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) ملے پلی علاقہ میں غیرمجاز طور پر تیار کئے جانے والے اچار کے کارخانے پر دھاوا کرتے ہوئے 30 لاکھ مالیتی ناقص اچار برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس کی زیرنگرانی حبیب نگر پولیس کی ٹیم نے محمد اسمعیل کے مکان واقع ملے پلی میں دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں ملاوٹی اچار برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد اسمعیل گزشتہ پانچ سال سے اچار تیار کرنے کا کارخانہ چلارہا تھا اور ناقص اشیاء سے ملاوٹی اچار تیار کرکے شہر کی مختلف دوکانداروں کو فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 80 اچار کے ڈرم جن کی مالیت 30 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا اور آچار کی تیاری میں استعمال کی جانے والی ناقص اشیاء کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس نے اسمعیل کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT