Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی آج گجرات کیخلاف بھی کامیابی کیلئے کوشاں

ممبئی آج گجرات کیخلاف بھی کامیابی کیلئے کوشاں

ممبئی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افتتاحی مقابلے میں حیران کن شکست کے بعد دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینس نے کے کے آر کے خلاف ایک ہمالیائی نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے تیسرے خطاب کے لئے اپنی مہم کو کامیابی کی ڈگر پر واپس لالیا ہے اور کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں میزبان ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر فائز گجرات لائینز کے خلاف فتوحات کے سفر کو برقرار رکھے۔ گزشتہ 2 برسوں کے برعکس رواں ٹورنمنٹ میں ممبئی انڈینس نے پونے کے خلاف پہلے ہی مقابلے میں شکست کے بعد کامیابی کی سمت واپسی کی ہے ۔ کے کے آر کے خلاف ایک ہمالیائی اسکور کے کامیاب تعاقب کے بعد جہاں ممبئی انڈینس ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں وہیں دوسری جانب گجرات لائینز جس نے مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم پونے کے خلاف گزشتہ رات کامیابی حاصل کی ہے اس سے ٹورنمنٹ کی نئی ٹیم کے حوصلے بھی کافی بلند ہیں۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم کل گجرات کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ سیزن کی طرح اپنی مہم کو ڈگر سے ہٹنے نہیں دینا چاہتی ہے اور اس کیلئے کپتان روہت شرما کا نام قابل ذکر ہے جنھوں نے کے کے آر کے خلاف ٹیم کو کامیابی دلوانے والی اننگز کھیلی ہے ۔ ممبئی انڈینس اپنی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی جوس بٹلر سے کافی بلند حوصلہ ہے کیونکہ انھوں نے پہلے ہی مقابلے میں برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کے علاوہ خود کو ٹیم کے لئے کلیدی کھلاڑی ثابت کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ دوسری جانب گجرات لائینز نے آئی پی ایل میں اپنے کیرئیر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ناقابل تسخیر موقف اختیار کیا ہیاور اس کی کامیابی میں اوپنرس آرون فنچ اور برنڈن میکالم کا اہم کردار ہے جبکہ کپتان سریش رائنا کی قیادت بھی سب کو متاثر کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT