Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی اعتماد کی کمی سے دوچار : روہت

ممبئی اعتماد کی کمی سے دوچار : روہت

ممبئی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ میں لگاتار تین ناکامیوں کے ساتھ ناقص شروعات کے بعد سابق چمپینس ممبئی انڈینس کا حوصلہ کچھ پست ہو چلا ہے ، اس بات کا اعتراف خود ٹیم کیپٹن روہت شرما اور ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ایم آئی ریلائینس فاؤنڈیشن کی تعلیم برائے تمام مہم کے موقع پر روہت نے کہا کہ انھی

ممبئی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ میں لگاتار تین ناکامیوں کے ساتھ ناقص شروعات کے بعد سابق چمپینس ممبئی انڈینس کا حوصلہ کچھ پست ہو چلا ہے ، اس بات کا اعتراف خود ٹیم کیپٹن روہت شرما اور ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ایم آئی ریلائینس فاؤنڈیشن کی تعلیم برائے تمام مہم کے موقع پر روہت نے کہا کہ انھیں پتہ ہے کہ ٹیم تین میچز ہار گئی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ کھلاڑیوں نے اجتماعی طورپر اچھا نہیں کھیلا ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ لوگ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ جلد ہی ممبئی انڈینس کی ٹورنمنٹ میں واپسی ہوگی ۔ پونٹنگ نے بھی یہی تاثرات بیان کئے اور اپنی ٹیم کی مستقبل قریب میں بہتر کارگذاری کی اُمید ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT