Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2015 ء ٹائیٹل جیت لیا

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2015 ء ٹائیٹل جیت لیا

کولکتہ ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس نے آج ایڈن گارڈن پر چینائی سوپر کنگس کو 41 رنز سے ہراتے ہوئے آئی پی ایل 2015 ء ٹائیٹل جیت لیا ۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202/5 رنز بنائے جس میں روہت شرما (50) اور سمنس (68) شامل ہیں ۔ ان دونوں نے صرف 67 گیندوں میں 119 رنز کی پارٹنر شپ بنائی ۔ اس میں روہت شرما کے 6 چوکے ، دو چھکے اور سمنس کے 8 چوکے اور تی

کولکتہ ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس نے آج ایڈن گارڈن پر چینائی سوپر کنگس کو 41 رنز سے ہراتے ہوئے آئی پی ایل 2015 ء ٹائیٹل جیت لیا ۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202/5 رنز بنائے جس میں روہت شرما (50) اور سمنس (68) شامل ہیں ۔ ان دونوں نے صرف 67 گیندوں میں 119 رنز کی پارٹنر شپ بنائی ۔ اس میں روہت شرما کے 6 چوکے ، دو چھکے اور سمنس کے 8 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں ۔ ان دونوں نے جملہ 19 باؤنڈریز لگائے ۔ اس کے بعد ممبئی کے بولرس نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چینائی کے بیٹسمین کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔ میشل میک کلیناگھن (3/25) اور ملنگا نے (2/25) کے ذریعہ چینائی کے بیٹسمین کو 161/8 تک محدود کردیا ۔ ہربھجن سنگھ نے دو اوورس میں اسمتھ (57) اور سریش رائنا (28) کے اہم وکٹس حاصل کئے ۔ ممبئی نے 2013 ء میں اسی مقام پر پہلا آئی پی ایل ٹائیٹل جیتا تھا اور چینائی کو شکست دی تھی ۔ چینائی اب تک چار مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہوچکی ہے ۔ آج ایک بڑے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے چینائی کو سب سے پہلے مائیکل ہسی (4) کا دھکا لگا۔ اس کے بعد اسمتھ اور رائنا نے وکٹس کو سنبھالنے کی کوشش کی اور پہلے 6 اوور میں صرف 31 رنز ہی بن سکے ۔ روہت شرما کو بہترین مظاہرہ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT