Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2017 خطاب جیت لیا

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2017 خطاب جیت لیا

رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ میں رن سے شکست ‘ کرونال پانڈیا مین آف دی میچ
حیدرآباد 21 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل 2017 کی چمپئن بن گئی ہے ۔ اس نے ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ میں رائزنگ پونے سوپر جائینس کی ٹیم کو محض ایک رن کے فرق سے شکست دیتے ہوئے یہ کامیابی درج کروائی ۔ فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور آخری گیند تک تجسس سے بھرا رہا اور شائقین اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے ۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل مقابلہ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کی بیٹنگ لائین اپ زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی ۔ اس نے اپنے 20 اوورس میں آٹھ وکٹس کے نقصان سے 129 کا اسکور ہی بنایا تھا ۔ سب سے زیادہ کرونال پانڈیا نے 47 رن 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ کپتان روہت شرما نے 22 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے ۔ امباٹی رائیڈو 12 رن بناکر اور ہاردک پانڈیا 10 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جبکہ مچل جانسن 14 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 13 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کی جانب سے جئے دیو اناڈکٹ ‘ اے زمپا اور ڈانیل کرسچین نے دو دو وکٹس حاصل کئے تھے ۔ جواب میں رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کی ٹیم 20 اوورس میں چھ وکٹس کے نقصان پر 128 رنز ہی اسکور کرسکی ۔ اوپنر اجنکیا رہانے نے 44 رن 38 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ کپتان اسٹیو امتھ نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے ۔ دوسرے بلے بازوں میں صرف دھونی ہی دو ہندسی اسکور ( 10 رن ) تک پہونچ سکے ۔ باقی سبھی بلے باز زیادہ رنز نہیں بناسکے ۔ ترپاٹھی تین رن بناکر ‘ منوج تیواری 7 رن بناکر اور ڈانیل کرسچین چار رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آخری گیند پر پونے کو جیت کیلئے چار اور اسکور مساوی کرنے کیلئے تین رن کی ضرورت تھی ۔ کرسچین نے اسٹروک کھیلا اور دو رن پورے کئے تیسرے رن کی کوشش میں وہ رن آوٹ ہوگئے اور ایک رن سے ممبئی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ممبئی کی جانب سے مچل جانسن نے تین ‘ جسپریت بمرا نے دو وکٹ حاصل کئے ۔ کرونال پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT