Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا میں پہلا مقابلہ

ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا میں پہلا مقابلہ

ایرانی کپ کا آج سے آغاز

ممبئی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اندرون ملک کرکٹ سیزن کے اختتام کے ضمن میں 5 روزہ ایرانی کپ ٹورنمنٹ کا رانجی ٹروفی کی فاتح ٹیم ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان مقابلہ کے ساتھ کل یہاں آغاز ہوگا جس سے مختلف چھوٹی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کا موقع فراہم ہوسکتا ہے۔ یہ فرسٹ کلاس میچ کئی کھلاڑیوں کیلئے رواں سیزن میں سندیپ پاٹل کے زیرقیادت 5 رکنی قومی پیانل کو متاثر کرنے اور ٹی۔ 20 فورمیٹ کیلئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل خود پر انتخاب کنندوں کی توجہ راغب کرنے کا آخری موقع ہوگا۔ توقع ہے کہ پریمیئر لیگ کے بعد توقع ہے کہ آئندہ سیزن کے اختتام تک ہندوستانی ٹیم تقریباً 15 میچوں میں حصہ لے گی چنانچہ ایرانی کپ ٹورنمنٹ ہی ایسے کھلاڑیوں کیلئے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو ٹسٹ کرکٹ کیلئے اپنی دعویداری پیش کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT