Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی ایرپورٹ میں یوکرین کے شہری کی خود کشی

ممبئی ایرپورٹ میں یوکرین کے شہری کی خود کشی

ممبئی ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوکرین کے ایک 32 سالہ تاجر نے یہاں طیرانگاہ میں خود کشی کرلی ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ منچائیلو چیکراجن نے کل سب اربن اندھیری میں واقع چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں دوسری منزل سے T2 ٹرمنل پارکنگ میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ یوکرین کا شہری بزنس کے سلسلہ میں ممبئی آیا ہوا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ دیکھا گیا کہ وہ بلندی سے چھلانگ لگارہا ہے ۔ جسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ، کچھ دیر بعد وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ سہار پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT