Saturday , December 15 2018

ممبئی ایر پورٹ پر سونے کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

ممبئی۔/6مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر گذشتہ شام کے مقابل جاریہ مالیاتی سال کے دوران ماہ فبروری کے اختتام تک کسٹمس کی جانب سے ضبط کئے گئے سونا میں 300فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف کسٹمس ملند لنجیور نے بتایا کہ گزشتہ مالیاتی سال کے دوران 2014 تک272 کلو سونا ضبط کیا گیا تھا اور جاریہ مالیاتی سال میں 856 کلو سونے کی ض

ممبئی۔/6مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر گذشتہ شام کے مقابل جاریہ مالیاتی سال کے دوران ماہ فبروری کے اختتام تک کسٹمس کی جانب سے ضبط کئے گئے سونا میں 300فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف کسٹمس ملند لنجیور نے بتایا کہ گزشتہ مالیاتی سال کے دوران 2014 تک272 کلو سونا ضبط کیا گیا تھا اور جاریہ مالیاتی سال میں 856 کلو سونے کی ضبطی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسٹمس ڈیوٹی اور دیگر محصولیات کے باعث سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناء ممبئی کسٹمس کے ایر انٹلی جنس یونٹ نے یہاں بین الاقوامی طیرانگاہ پر جمعرات کی شب 5کلو سونا ضبط کرلیا۔ جبکہ پہلے واقعہ میں سونے کے 16بسکٹ ایک طیارہ کی نشست کے نیچے چھپائے گئے جو کہ دوحہ سے ممبئی پہنپچا تھا۔ خصوصی اطلاع پر 45لاکھ روپئے مالیتی یہ سونا ضبط کرلیا گیا۔ تاہم کسی نے بھی اس سونے پر ادعا پیش نہیں کیا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ دوسرے واقعہ میں دوبئی سے آنے والی ایک فلائیٹ سے 24لاکھ مالیتی 1,000 گرام سونے کے بسکٹ ضبط کرلئے گئے جسے طیارہ کے بیت الخلاء میں پوشیدہ رکھا گیا۔ علاوہ ازیں سنگاپور اور دوبئی سے آنے والے دو مسافرین کی تحویل سے 50لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT