Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / ممبئی : بلڈنگ میں آتشزدگی، دو زخمی

ممبئی : بلڈنگ میں آتشزدگی، دو زخمی

ممبئی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فائر بریگیڈ کے دو آفیسرز شدید زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ جنوبی ممبئی میں آج دوپہر ایک قدیم عمارت مہیب آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد اس کا جزوی حصہ منہدم ہوجانے پر ملبے کے نیچے پھنس گئے ہیں۔ ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس ایس منڈالیک نے کہا کہ زیرم

ممبئی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فائر بریگیڈ کے دو آفیسرز شدید زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ جنوبی ممبئی میں آج دوپہر ایک قدیم عمارت مہیب آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد اس کا جزوی حصہ منہدم ہوجانے پر ملبے کے نیچے پھنس گئے ہیں۔ ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس ایس منڈالیک نے کہا کہ زیرمرمت ’گوکل نِواس‘ جو گھنی آبادی والے کالبا دیوی علاقہ میں زائد صد سالہ چار منزلہ عمارت ہے، اس کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جبکہ لکڑی کے بیم اور کالم آگ میں جل کر خاکستر ہوگئے ، جو دوپہر میں شروع ہوئی۔ اس بلڈنگ کے چوتھے فلور پر چند رہائشی اپارٹمنٹس ہیں اور نچلے فلورس پر کپڑے کے گودام اور دکانات قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT