Wednesday , December 12 2018

!ممبئی حملوں میں سازشی پاکستانی سفارتکار کیخلاف ریڈ کارنر نوٹس 

نئی دہلی۔9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) جنوبی ہندوستان میں کچھ تنصیبات پر ممبئی حملے جیسی واردات کو انجام دینے کی سازش رچنے والے پاکستان کے سفارتکار امیر زبیر صدیقی کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈکارنر نوٹس جاری کرنے میں مصروف ہے ۔سری لنکا میں ویزا کونسلر کے عہدہ پر رہ چکا امیر زبیر این آئی اے کی مطلوبہ مجرموں کی فہرست میں شامل ہے اور ایجنسی نے ایک ماہ پہلے ہی اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ اس کے خلاف یہ چارج شیٹ جاسوسی اور دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے امیر زبیر کی دو تصویر جاری کر کے اس کی شناخت کی اپیل بھی کی ہے ۔این آئی اے کو معلوم ہوا ہے کہ امیر زبیر نے سری لنکا میں 2009سے 2016تک ویزا کونسلر رہتے ہوئے کچھ لوگوں کو ہندوستان میں جاسوسی اور دہشت گردانہ حملوں کے لئے تیار کیا۔ اس نے ان لوگوں کے ساتھ مل کر ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش بھی رچی، اس کے ساتھ پاکستان کے دو دیگر افسران بھی اس معاملے میں شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق این آئی اے نے امیر زبیر کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈکارنر نوٹس جاری کرنے کی تیاری کر لی ہے اور اس سمت میں ضروری ا قدام کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT