ممبئی حملہ : دس سال بعد بھی زخم مندمل نہیں ہوئے : ربی

یروشلم ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جیسا کہ کہا جاتا ہیکہ ’’وقت سب سے بڑا مرہم ہے‘‘۔ تاہم ربی شمعون روزنبرگ کیلئے دس سال پہلے لگے زخم اب بھی مندمل نہیں ہوئے ہیں۔ شمعون ممبئی میں 26 نومبر 2008ء کو ہوئے دہشت گرد حملہ میں اپنے والدین کو کھونے والے اس وقت صرف دو سال کے بچے موشے ہولزبرگ کے دادا ہیں۔ پاکستانی دہشت گردوں نے نریمان ہاؤس پر ہلہ بول دیا تھا جس میں موشے کے والدین ہلاک ہوگئے تھے جبکہ موشے کی آیا نے اپنی جان پر کھیل کر اسے بچا لیا تھا۔ موشے کے والد ربی گیویرل اور والدہ ریوکا جو اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھی، ہلاک کردیئے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی دہشت گردوں نے نریمان ہاؤس کے دیگر چار یرغمالوں کو بھی ہلاک کردیا تھا جو ممبئی میں یہودیوں کا ایک معروف مرکز ہے۔ موشے اب 12 سال کا ہے اور یروشلم میں رہتا ہے۔ اس کے دادا کا کہنا ہیکہ آج بھی جب اس واقعہ کی یاد آتی ہے تو دل دہل جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT