Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / ممبئی حملہ مقدمہ: پاکستانی عدالت میں سماعت 12 مارچ تک ملتوی

ممبئی حملہ مقدمہ: پاکستانی عدالت میں سماعت 12 مارچ تک ملتوی

لاہور ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے 7 مشتبہ افراد کے خلاف 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے مقدمہ کی سماعت پاکستانی عدالت نے 12 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ اسلام آباد کی ایک عدالت نے حالیہ خودکش حملہ کے واقعہ کے خلاف وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے آج عدالت کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ اس کے بعد مقدمہ کی کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی گئی ۔ نومبر 2008 ء کو ممبئی حملہ میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے ، اس کیس کی سماعت 12 مارچ سے شروع ہوگی۔ وکلاء کے ایک ہفتہ طویل بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں میں کام کاج متاثر ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT