Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ممبئی حملے ، پاکستان اپنا عہد پورا کرے

ممبئی حملے ، پاکستان اپنا عہد پورا کرے

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 26/11 حملوں کے سرغنہ اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو رہا کرنے ایک پاکستانی عدالت کے حکم کی اجرائی کے بعد امریکہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملے کے سازشیوں کو انصاف کے کٹھیرے میں لانے سے متعلق پاکستان کو اس کا عہد یاد دلایا ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے صحیفہ نگاروں سے بات

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 26/11 حملوں کے سرغنہ اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو رہا کرنے ایک پاکستانی عدالت کے حکم کی اجرائی کے بعد امریکہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملے کے سازشیوں کو انصاف کے کٹھیرے میں لانے سے متعلق پاکستان کو اس کا عہد یاد دلایا ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے صحیفہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت پاکستان نے ممبئی دہشت گرد حملوں کے تمام اسپانسرس ، فینانسرس اور سازشیوں کو انصاف کے کٹھیرے میں کھڑا کرنے کا عہد کیا تھا اور ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنا عہد پورا کریں‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ان اطلاعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان کے ایک ہائی کورٹ نے ممبئی دہشت گرد حملوں کے ایک مبینہ سرغنہ کی حراست کو معطل رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ فی الحال وہ ( لکھوی) جیل میں ہے ‘‘۔ جن ساکی نے کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان ایک اہم ساجھیدار ہے ۔ یقینا ہم یہ اطلاعات دیکھے ہیں ( کہ لکھوی کو ضمانت دی گئی ہے ) لیکن قانونی عمل کے قطعی نتیجہ کے بارے میں ہم قطعی قیاس ارائی نہیں کرسکتے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT