Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / ممبئی دنیا کے 15 بہترین شہروں میں ایک

ممبئی دنیا کے 15 بہترین شہروں میں ایک

دبئی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا تجارتی دارالحکومت ممبئی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی گزارنے کے معاملے میں دنیا کے پسندیدہ ترین شہروں میں ایک ہے۔ اس فہرست میں دبئی کو نمبر ایک مقام حاصل ہوا ہے جبکہ ایمسٹرڈم دوسرے مقام پر ہے۔ دنیا کے سرکردہ اور سب سے بڑے گریجویٹ بزنس اسکولس ’’اِنسیڈ‘‘ نے یہ سروے کیا ہے۔ اس سروے میں پتہ چلا ہے

دبئی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا تجارتی دارالحکومت ممبئی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی گزارنے کے معاملے میں دنیا کے پسندیدہ ترین شہروں میں ایک ہے۔ اس فہرست میں دبئی کو نمبر ایک مقام حاصل ہوا ہے جبکہ ایمسٹرڈم دوسرے مقام پر ہے۔ دنیا کے سرکردہ اور سب سے بڑے گریجویٹ بزنس اسکولس ’’اِنسیڈ‘‘ نے یہ سروے کیا ہے۔ اس سروے میں پتہ چلا ہے کہ زندگی گزارنے اور کام کرنے کیلئے دبئی دنیا بھر میں پسندیدہ ترین شہر ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں لندن کو دسواں اور پیرس کو گیارہواں مقام حاصل ہوا ہے۔ ممبئی تیرہویں مقام پر ہے اور یہ ہندوستان کا واحد شہر ہے جسے دنیا کے 15 بہترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔معیارِ زندگی کے معاملے میں ممبئی پندرہویں مقام پر ، معاشی طاقت کے اعتبار سے ساتویں اور زندگی گزارنے کے مصارف کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں دبئی اور ایمسٹرڈم کے بعد تیسرے مقام پر ٹورنٹو ،اسی طرح بالترتیب سنگاپور ، میڈرڈ ، ہانگ کانگ ، نیویارک ، ٹوکیو ، شنگھائی ، لندن ، پیرس ، ملانو ، ممبئی ، ماسکو اور ساؤپاؤلو شامل ہیں۔ اس سروے کے لئے 30 مختلف نوعیت کے پہلوؤں کو شامل کیا گیا تھا اور 835 انسیڈ فارغین سے رائے حاصل کی گئی جو بین الاقوامی سطح پر کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT