Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ممبئی شہر میںجلتے ہوئے کچہرے سے آلودگی

ممبئی شہر میںجلتے ہوئے کچہرے سے آلودگی

میونسپل کارپوریشن کی نااہلی پر بی جے پی کی تنقید
ممبئی۔/22مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ارکان نے آج دیونار ڈیمپنگ گراؤنڈ پر آتشزدگی کے ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف اسمبلی میں احتجاج کیا جہاں پر کوڑا کرکٹ جل اُٹھنے سے شہر میں کل فضائی آلودگی پھیل گئی تھی۔ بی جے پی ممبئی یونٹ کے صدر اور رکن اسمبلی اشیش شیلیر نے بتایا کہ اگر فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بربن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے دیونار میدان پر کوڑاکرکٹ کی آگ کو بجھانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جس کے باعث دھواں پھیلنے سے ممبئی شہر آلودہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی 1.40 کروڑ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم بی ایم سی کمشنر اجئے مہتا نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ دیونار ڈمپ یارڈ کا واقعہ سبوتاج کا نہیں ہوسکتا اور پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اندرون2ماہ آتشزنی کا یہ دسرا مہیب واقعہ پیش آیا جس کے باعث عظیم تر شہر میں آلودگی پھیل گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT